اپوزیشن کا ملکی سیاست میں ہمیشہ منفی کردار رہا،بلال اسلم بھٹی
لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء بلال اسلم بھٹی نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کا ملکی سیاست میں کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، فیٹف قوانین کی مخالفت کر کے اپوزیشن مودی کا رول ادا کررہی ہے، شہباز شریف کراچی میں جاکر ڈرامے بازیاں کرنا بند کریں،عدالت اورنیب جب بھی بلائے تو شہباز شریف فوری پر بیماری کا بہانہ بنا لیتے ہیں، شہباز شریف کا کراچی جا ناشعبدہ بازی ہے،انہوں نے کہاکہہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر شہبازشریف منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک لے گئے، شہبازشریف کو کراچی کی عوام کی اتنی ہمدردی ہے تو عوام کی لوٹی ہوئی دولت ان میں تقسیم کردیں۔
، ماضی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادتوں نے کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے،