بجلی چوری پر معروف ہوٹل کو 4لاکھ روپے جرمانہ

بجلی چوری پر معروف ہوٹل کو 4لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن محمد آصف مجید کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں راوی روڈ ڈویڑن کے ایکسئین احمد فراز اور امین پارک سب ڈویژن کے ایس ڈی اوعاصم بخاری نے پولیس کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ کے علاقہ میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن فوڈسٹریٹ میں مشہور ریسٹورنٹ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتا پکڑا گیا۔ کنکشن منقطع کرکے چار لاکھ روپے کا بل بھی چارج کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی۔

 متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔