ایل ڈبلیو ایم سی کا پریس کلب کے باہر صفائی کیمپ،فنکاروں کی شرکت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔گاہی مہم میں پاکستان کی نامور شخصیات اور فنکار عرفان کھوسٹ، افتخار ٹھاکر، مسعود اختر،اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، دیگر افسران و سوشل موبلائزرز سمیت ترک کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ ہم اپنے گھر کی طرح اپنے گلی محلے،شہر اور ملک کو صاف رکھیں تاکہ دنیا میں ہم صاف نظر آئیں جبکہ نامور فنکار عرفان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایل ڈبلیو ایم سی کے بھائیوں کی ڈیوٹی نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کا فرض ہے اور یہ فرض ہمیں ادا کرنا ہو گا۔