قومی ہیروز نے خون سے وطن سے محبت ثابت کی،عتیق الرحمن
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ پاک دھرتی کا وجود کربناک قربانیوں اور قومی یکجہتی کا ثمر ہے۔ ہندو سامراج کی پاکستان کے خلاف سازشوں اور ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے پاکستانی قوم نے اپنے خون سے وفا اور وطن سے محبت کی شمع فروزاں کی۔