رائس ایکسپورٹرز کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،شاہ جہان

رائس ایکسپورٹرز کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،شاہ جہان

  

لاہور(پ ر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین شاہ جہان ملک نے کہا ہے کہ ہمارے نامزد امیدواران ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیئرمین فاؤنڈرز گروپ شہزاد علی ملک کے امیدواران کی کامیابی اللہ کی رحمت اور پیر سید ناظم حسین شاہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈرز گروپ کے امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

الیکشن 2020-2021میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران میں سینئر وائس چیئرمین ریپ ملک فیصل جہانگیر,وائس چیئرمین اشفاق علی،ایم سی ممبران علی حسام اصغر،جہانزیب جاوید،ذوالفقار علی، اسامہ طارق اور احمد مبارک شامل ہیں۔الیکشن میں کامیابی حا.صل کرنے والے عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی رائس کی ایکسپورٹ کو بڑھانے اور ایکسپوٹرز کو سہولیات مہیا کرنے کے لیئے اپنی تمام تر صلاحتیں برو ئے کار لائیں گے۔اور حکومتی عہدیداران اور رائس ایکسپوٹرز کے درمیاں اچھے تعلقات قائم کرنے میں اپناکردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رائس  ایکسپورٹرز کو جب بھی ہماری ضرورت پڑے گئی ہم اُن کے لئے ایک آواز پرحاضر ہوں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -