وائرس میں بھی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں جاری رکھیں،ثمن

 وائرس میں بھی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں جاری رکھیں،ثمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا نے کوویڈ 19میں بھی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں جاری رکھیں،عوامی سطح پرا لحمرا کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا۔انھوں نے کہا کہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تمام کلاسز کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں،کلاسیں ایک روز چھوڑ کر منعقد کی جائیں گی،کوویڈ 19کے وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ثمن رائے نے ان خیالات کا اظہار الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،کوویڈ کے پیش نظر تمام 12شعبوں میں 200لیکچر کی ریکارڈنگ کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے۔

 جو جلد الحمرا یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان آرٹسٹ مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تمام اساتذہ نے شرکت کی اور الحمرا کے دوبارہ کلاسز کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تمام کلاسز اوپن ائیر میں منعقد کی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -