نامور سینئر اداکار عابد علی کی پہلی برسی کل منائی جائے گی
لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹیلیوژن کے نامور سینئر اداکار عابد علی کی پہلی برسی کل منائی جائے گی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی۔
انھوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ خواہش، دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی عابد علی کے یادگار ڈرامے ہیں عابد علی5ستمبر2019ء کو 67 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔