اسلامیہ کالج پشاور،کلاس تھری اور فور ملازمین کا آج سے قلم چھوڑ ہڑتال 

  اسلامیہ کالج پشاور،کلاس تھری اور فور ملازمین کا آج سے قلم چھوڑ ہڑتال 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جائنٹ ایکشن کونسل اسلامیہ کالج پشاور (کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت)نے جامعہ کے انتظامیہ کے خلاف آج سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس بات کا فیصلہ جائنٹ ایکشن کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت کلاس تھری ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر ظفر علی نے کی جبکہ اجلاس میں تینوں ایسو سی ایشنز کے کابینہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں شرکا ء نے کہا کہ وائس چانسلر اور انتظامیہ کیساتھ متعدد بار مذکرات کیے گئے اور عدوں کے باجود ملازمین کے مطالبات حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مطاہرہ کر رہی ہے جسکے باعث ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ وائس چانسلر اور قائم مقام رجسٹرا ر اپنی توانائیوں کو  جامعہ کے امور حل کرنے کے بجائے غیر قانانی احکامات پر صرف کرنے لگے ہے جسکی وجہ سے جامعہ مین گروپنگ اور اندرونی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور تاریخی درسگاہ کی ساکھ متاثر ہونے لگی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے وائس چانسلر آفس کے سامنے ملتوی کیا گیا قلم چھوڑ ہڑتال ور کام چھوڑ ہڑتال دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ کوئی بھی ملازم اس دوران کام نہیں کریگا اور خلاف ورزی کی صورت میں  کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ جامعہ کے رجسٹرار طارق جان کے خلاف سنڈیکیٹ منٹس میں چارج چھوڑنے کا فیصلہ ایا ہے تاہم پروفیسر طارق جان  رجسٹرار آفس کا چارج چھوڑنے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے طلبہ کی ڈگریاں بھی التواء کا شکار ہونے لگی ہے اور جامعہ میں اختیارات کی رسہ کشی سے جامعہ کی ساکھ بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -