ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی  خان وزیر کی سربراہی میں  آج ریونیو دربار کا انعقاد  ہوگا 

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی  خان وزیر کی سربراہی میں  آج ریونیو دربار کا ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کی فراہمی، ڈومیسائل کی تصدیق، کاغذات مال کی درستگی، رجسٹری کا اجراء  اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات کے حل کے لیے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر کی سربراہی میں آج ریونیو دربار کا انعقاد بمقام ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ کینٹ میں کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ، تحصیل دار، نائب تحصیلداران، سب رجسٹراردیگر تمام ریونیو افسران و عملے نے شرکت کی ریونیو دربار میں لوگوں نے محکمہ مال سے متعلق اپنے مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر موقع پر متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات جاری کیے گئیاور ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -