آج اہلسنت والجماعت کا صحابہ کرام کی شان میں گستاخیوں کیخلاف مظاہرہ ہوگا
پشاور(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پشاورکے زیراہتمام حالیہ صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخیوں کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگاجس میں وفاقی حکومت سے صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخیوں کوروکنے سے متعلق سزائے موت کاقانون پاس کرنے اوردیگرقانون سازی کرنے کامطالبہ کیاجائیگاتنظیم کے قائدقاری فخرعالم زمان صدیقی،فضل وہاب صافی اورعبدالرحمان فاروقی کے مطابق آج صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کوسخت سے سخت سزادینے سے متعلق بھرپوراحتجاج کیاجائیگاقائدین نے احتجاج میں صوبہ کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اورحکمران جماعت کے رہنماؤں اورکارکنوں سے بھرپوراندازمیں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخیاں کرناتمام سنیوں کیلئے ناقابل برداشت فعل ہے اسی لیے تمام سنی احتجاج میں شرکت کرکے ریاست کویہ واضح پیغام دیں کہ سنی کسی بھی صورت صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخی کرنابرداشت ن ہیں کرینگے اوریہ کہ ملک کاامن خراب کرنے والے شرپسندعناصرکیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔