نوشہرہ، ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والے حفاظتی پشتے بارش کی ندز 

نوشہرہ، ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والے حفاظتی پشتے بارش کی ندز 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ زیارت کاکاصاحب خوڑ پر کروڑو روپے کی لاگت سے نو تعمیرحفاظتی بند (پشتے) ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے پہلی ہی بارش کی نذر،بند معمولی پانی برداشت نہ کر تے ہوئے پانی کے بہاو کے ساتھ ہی بہہ گیا بند میں کہیں پر ڈراریں تو کہیں پر زمین بوس ہونے سے مقامی آبادی کو بھی خطرہ لاحق اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہرناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھییکیدار کے خلاف کاروائی جبکہ فرم کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکاصاحب میں صوبائی حکومت نے خوڑ پر 3کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے خوڑ پر حفاظتی بند تعمیر کردیا تھا جو کہ برسات کی پہلی بارش سے ہی جگہ جگہ پر ٹھوٹ پھوٹ کی شکار ہوگئی ہے بند میں کہیں پر دراڑیں تو کہیں زمین بوس ہو چکا ہے جس سے قریبی مقامی آبادی کو بھی نقصان درپیش ہونے کے خطرات لاحق ہو چکے ہیں اس سلسلے میں زیارت کاکاساحب کے مقامی رہائشوں کا کہنا تھا کہ یہ کیساحفاظتی بند تھا جو کہ پہلی ہی بارش کے معمولی پانی کا بہاو بھی برداشت نہ کر سکا اور پہلی ہی بارش کی نظر ہو گیا مکینوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور متعلقہ سرکاری ادارے کے سربراہ کو نیب سمیت ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادروں کے حوالے کرنے اور اس کے فرم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلیک لسٹ کرنے کا مطابلہ کر دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -