جے یو آئی بنوں کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
بنوں (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی ضلع بنوں نے موجودہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے روڈ کو بند کرکے ٹریفک کیلئے رکاؤٹیں کھڑی کردیں مسجد جیلانی سے ریلی برآمد ہوئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی جہا ں پر احتجاج کی شکل اختیارکرلی احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر و سابق سینیٹر قاری محمد عبداللہ, جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز,ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی,مولانا عبدالرزاق,ملک نعیم خان میتاخیل,مولانا شمس الحق, بلال احمد,مولانا عبدالحسیب,حافظ سیف الدین,مولانا اکرام اللہ,سالار مستقیم شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کردی ہے غریب عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ان کے ساتھ زندگی کی نہیں بلکہ روٹی کی فکر ہے مسلط کی گئی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کورونا وائرس کا بہانہ بناکر غریب عوام کو ذلیل کیا وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کئے تھے کہ عوام کی فلاح بہبود کیلئے کام کریں گے عوام کو روزگار دیں گے مفت مکانات دیں گے مگر وہ سب وعدے فریب نکلے اُنہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے زیراہتمام سات ستمبر کو صوبے کی سطح پر ضلع پشاور میں ایک بڑی ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوں گے اس کانفرنس کیلئے بنوں سے ایک بڑا قافلہ جائے گا جس کیلئے ہم نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں مقررین نے کہا کہ غازی خالد کو با عزت رہا کیا جائے اُنہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے بلکہ ایک گستاخ کو قتل کرکے تمام مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے اگر اس کو رہا نہ کیا تو نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ جاری کریں گے۔