کوہاٹ،برساتی نالہ بارشوں کے سبب بپھر گیا،پانی گھروں میں داخل

  کوہاٹ،برساتی نالہ بارشوں کے سبب بپھر گیا،پانی گھروں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے نواحی علاقہ ملنگ آباد میں واقع برساتی نالہ حالیہ بارشوں کے سبب بپھر گیا نالے میں غیر قانونی تجاوزات سے پانی گھروں میں داخل‘ ہزاروں روپے کا نقصان‘عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سے خصوصی نوٹس لینے مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اربن4 کے علاقہ ملنگ آباد میں واقع گھمکول برساتی نالے کا پانی حالیہ بارشوں کے سبب گھروں میں داخل ہو گیا جس سے مکینوں کا ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ملنگ آباد کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس کا سبب برساتی نالے میں مکانات کی تعمیر ہے جس کے باعث پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور وہ گھروں کا رخ کرتا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نالے میں مکان کی ناجائز تعمیر بارے اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ کو درخواست بھی دی گئی جنہوں نے مکان کی باقی ماندہ تعمیر پر پابندی لگا دی گو کہ اس پر کام بند ہے مگر مکان کا جو ڈھانچہ کھڑا ہے وہ پانی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے گزشتہ روز تحصیل میں ریونیو دربار سے خطاب کرتے ہوئے آبی گزرگاہوں کے کنارے تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے مگر ان تعمیرات کو ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں کے سبب برساتی نالوں میں مزید پانی آنے کا امکان ہے لہٰذا غیر قانونی تعمیرات کو نالوں کے اندر سے مکمل طور پر ہٹا کر قریبی گھروں کو نقصانات سے بچایا جائے۔