طلباء کی شکایات پر دادرسی نہ کرنے کیخلاف کیس‘ حکومت کاجواب داخل 

  طلباء کی شکایات پر دادرسی نہ کرنے کیخلاف کیس‘ حکومت کاجواب داخل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں او لیول اور اے لیول کے طلبا کی جانب سے شکایات کی داد رسی نہ کرنے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کروادیا گیاہے عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے، مسٹرجسٹس شاہد وحید نے مریم اویس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزارت تعلیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارطالب علم مریم اویس کا موقف ہے کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات اور دیگر شکایات کے لیے پاکستان میں کوئی فورم موجود نہیں،آئین پاکستان ہر خاص و عام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،بین الاقوامی تعلیمی ادارے اپنی مرضی کے رولز کے مطابق پاکستانی طلبا کو ٹریٹ کرتے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ پاکستان میں سے او لیول اور اے لیول کے طلبا کی شکایات کے تدارک کے لئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے۔ 
جواب داخل

مزید :

صفحہ آخر -