نوشہرہ،یونین کونسل برہ بانڈہ میں چھتیں گرنے سے جزوی نقصان

  نوشہرہ،یونین کونسل برہ بانڈہ میں چھتیں گرنے سے جزوی نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے یونین کونسل بارہ باندہ میں کئی مکانات کی چھتیں اور دیوریں منہدم متعدد مکانات کو جزوی نقصان متاثرہ افراد نے حکومت وقت سے داد رسی اور مالی امداد کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی حالیہ تباہ کن بارشوں سے ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں جس میں ضلع نوشہرہ کے یونین کونسل بارہ باندہ میں کئی مکانات کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہوئیں ہیں جبکہ بعض مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس میں نثار احمد، سیدان شاہ، فضل دیان، خیر الاابرار، استخار، جمیل، گل داد، عثمان غنی، زر محمد، الیاس، نورجہان بی بی، اور محمد خان شامل ہیں حالیہ تباہ کن بارشوں سے متاثرہ افراد نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے مکانات کی ازسر نو تعمیر و مرمت کیلئے مالی امداد کا اعلان کریں۔