چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کاروسٹر جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کاروسٹر جاری کردیا،موسم گرما کی تعطیلات پیر7ستمبر کو ختم ہوں گی جس کے بعد معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی،امکان ہے کہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی آئندہ ہفتے ہو گی، عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کے لئے 12ڈویژن بنچ اور 26سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمن خان،ڈویژن بنچ نمبردو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود،ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ منشیات کے مقدمات کی سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ نمبرچار میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن،ڈویژن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری محمد اقبال،ڈویژن بنچ نمبرچھ میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس شمس محمود مرزا،ڈویژن بنچ نمبرسات میں صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سروری چودھری،ڈویژن بنچ نمبر آٹھ میں جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال،ڈویژن بنچ نمبرنو میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن،ڈویژن بنچ نمبردس میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی،ڈویژن بنچ نمبرگیارہ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر اورڈویژن بنچ نمبر12 میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی شامل ہیں، تمام ڈویژن بنچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔
روسٹر جاری