عالمی یوم حجاب آج سرکاری طور پر منانے کیلئے قرار داد جمع
نوشہرہ(بیورورپورٹ)عالمی یوم حجاب4 ستمبر کو سرکاری طور پر منانے کیلئے جماعت اسلامی کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی حمیراخاتون نے قرارداد جمع کرادی جماعت اسلامی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی حمیرا خاتون نے بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اپنایا ھے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور دستور پاکستان میں درج ہے کہ قرآن وسنت ملک کا سپریم لاۂو گا اور ملک میں قرآن وسنت سے متصادم قانون سازی کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ھے کہ آئین کی آرٹیکل 31میں اسلامی طریقہ زندگی کے متعلق درج ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق گزارنے کے لئے حکومت ایساسازگار ماحول اور سہولیات فراہم کریں گی جن کی مدد سے شہری اپنی روزمرہ زندگی قرآن وسنت کے مطابق بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا ھے کہ پردہ جہاں اسلامی روایات،اقدار اور احکامات کا اہم جز ہے وہاں یہ ہماری ثقافت اور پختون روایات کا بھی اہم ترین حصہ ہے اور دستور پاکستان کا بھی تقاضا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کی عزت ووقار کو قائم رکھا جائے۔موجودہ دور فتن میں خواتین کے لئے پردہ اور حجاب ایک بہترین تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا ھے کہ ہرسال 4ستمبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب کے طور پر منایاجاتا ہے۔لہذا یہ معزز ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کریں کہ ملک بھر میں اسلامی اقدار کو فروع دینے کے لئے عالمی یوم حجاب(4ستمبر) کو سرکاری طور پر منانے کے فوری طور پرعملی اقدامات اٹھائیں جائے۔