چارسدہ،دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 افراد جاں بحق
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) حسن خیل میں دو فریقوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔ دو افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدو د حسن خیل چارسدہ میں دو فریقوں عطاء اللہ عرف عطاگے اور عرفان کے مابین دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد محمد اجمل ولد محمد عظیم سکنہ بدرگہ سرڈھیری او ر بدیع الزمان ولدقمر زمان سکنہ میرہ خیل قتل ہو گئے۔پولیس نے نعشوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے حوالے سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوئی۔