محکمہ تعلیم کے 3 ایسوسی ایٹ پروفیسر وں کی تقرری کے احکامات
پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات، پر محکمہ اعلی تعلیم میں 3 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر بیالوجی (بی پی ایس- 19) کی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں. تفصیلات کے مطابق بخت نواب کو جی پی جی جے سی سیدو شریف سوات، محمد ظہور کو گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ڈیرہ اسماعیل خان اور عابد اللہ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میران شاہ شمالی وزیرستان میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریری حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.