تالاش سرائے میں گاڑی کی ٹکر سے 37سالہ نوجوان جاں بحق
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تالاش سرائے میں گاڑی کی ٹکر سے 37سالہ نوجوان جاں بحق،پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تالاش سرائے پا ئین میں گاڑ ی کی ٹکر سے 37سالہ نوجوان نادر خا ن ولد بہادرسید موقع پر جاں بحق ہو گیا،مرحوم کا تعلق ارنگ باجوڑ سے جو کہ محنت مزدوری کے لئے تالاش میں مقیم تھا، مرحوم نوجوان4بچوں کا واحد کفیل بتایا جا تا ہے،علاوہ ازیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے