نیو کلاتھ مارکیٹ پشاور  کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب 

   نیو کلاتھ مارکیٹ پشاور  کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) نیو کلاتھ مارکیٹ پشاور کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی جس کے مطابق حاجی احسان اللہ کابینہ کے تاحیات چیئرمین اور حاجی ندیم رؤف تاحیات صدر ہوں گے۔ کابینہ میں ملک مختیار کو سینئر نائب صدر‘ طفیل شاہ کو نائب صدر‘ حاجی قدیر گل کو جنرل سیکرٹری‘ عصمت اللہ کو جائنٹ سیکرٹری جبکہ غلام فاروق کو خزانچی منتخب کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیو کلاتھ مارکیٹ کا اجلاس حاجی احسان اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیو کلاتھ مارکیٹ کی کابینہ بلامقابلہ منتخب کی گئی۔ اجلاس نے متفقہ طور پر کابینہ کی منظوری دی۔ بعد ازاں نیو کلاتھ مارکیٹ کے نو منتخب کابینہ کے اراکین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تاجر برادری کے حقوق اور ان کے مسائل کو ہر فورم پر بھرپورانداز میں اٹھائیں گے اور انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار اور توقعات وابستہ کی ہیں ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاتاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف اور مراعات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -