میاں شرافت علی خان کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  میاں شرافت علی خان کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر خیبرپختونخوا ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی خان نے اے ڈی سی سوات حمید خان، اے سی بحرین سکندر خان اور ٹی ایم او تحصیل بحرین قیصر خان کے ہمراہ حلقہ پی کے 2 میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیامیاں شرافت علی خان حلقہ پی کے 2 میں مختلف متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور امدادی کاروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں ان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 2 میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت،انتظامیہ، ریسکیو 1122 ریلیف آپریشن میں متحرک نظر آئیں اور متاثرین کو 24گھنٹوں میں امداد فراہم کی گئی جبکہ بحرین بازار کو سیلابی ریلے کے کچرے سے صاف کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ان میں سے زیادہ تر بحال کر دیئے گئے جبکہ باقی بھی جلد از جلد بحال کردئیے جائیں گے۔ بحرین کالام ٹریفک کو بھی بحال کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوات مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی بحالی تک تمام ممکن سہولیات پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر 55 لاکھ روپے شاہ گرام اور تیرات متاثرین کو دیئے گئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کیلئے بھی سروے جاری ہے اور سروے رپورٹ آنے کے بعد مذکورہ متاثرہ افراد کی بھی ہر ممکن طور پر مالی امداد کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -