پین کے نمائندہ وفد کی وزیر تعلیم اکبر ایوب سے ملاقات
پشاور (نیوزرپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب،سیکرٹری تعلیم اورایم ڈی پی ایس آراے کیساتھ ملاقات کی وفدمیں PENکے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم،نائب صدرشبیراحمدخان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرکی ہدایت پر ایم ڈی پی ایس آراے تاشفین حیدر نے سیشن2019-20اور2020-21کے تجدیدپرعائداضافی جرمانہ ختم کرتے ہوئے 15دن کی توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے وفد نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہے ہیں اداروں کی بقا اور15ستمبرسے ادارے کھلنے کے حوالے سے وزیرتعلیم تک بات پہنچائی گئی سینٹ،قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں میں PENکی کوششوں سے آوازاٹھائی گئی اوربالاخر این سی اوسی کے میٹنگ میں PENنے تمام سیکٹرکی نمائندگی کرتے ہوئے ادارے کھولنے کے حوالے سے بھرپوراندازمیں اپناموقف پیش کیا ہماری کوششوں سے پیمرامیں کیاگیااورنجی تعلیمی اداروں کیخلاف مافیالفظ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی انہوں نے کہاکہ جلد ہی صوبائی حکومت کے اعلیٰ ترین قیادت کیساتھ مذاکرات ہورہے ہیں جس میں درپیش مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے گی۔