وزیر اعظم کل کراچی مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے،شہباز گل
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر ا عظم ہفتہ کے روز کراچی کا دورہ کر رہے ہیں اور کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز کراچی کا دورہ کر یں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اہم سرکاری افسران بھی ہونگے۔ وزیر اعظم گورنر ہاؤس کراچی میں سرکاری افسران سمیت عوامی نمائندوں،ممبر قومی اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل پر میٹنگ کر رہے ہیں۔
شہباز گل