یو اے ای کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے40 لاکھ درہم کی امداد فراہم
کراچی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے40 لاکھ درہم کی ہنگامی امداد فراہم کردی گئی۔خلیفہ فانڈیشن کی ریلیف ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں 75 ہزار افراد میں سامان تقسیم کیا، امدادی سامان میں ادویات، خیمے، بچوں کے کھانے کی اشیا شامل ہیں۔یہ امداد یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی ہدایت پر پاکستان بھجوائی گئی۔
یو اے ای امداد