ہنگو، تخریب کاری کی تیسری کوشش بھی ناکام، 5ہینڈ گرنیڈ، مارٹرگولہ برآمد 

ہنگو، تخریب کاری کی تیسری کوشش بھی ناکام، 5ہینڈ گرنیڈ، مارٹرگولہ برآمد 

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ایک ہفتے میں اورکزئی پولیس کی تیسری بڑی کاروائی 5ہینڈ گرنیڈ ایک مارٹر گولہ ہزاروں ہیوی لانگ رینج کارتوس برآمد ضلع اورکزئی کو سماج دشمن عناصر اور ناجائز اسلحے سے پاک کیاجائیگا دہشت گردوں اور شرپسندوں کا اورکزئی کے زمین پر کوئی جگہ نہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے اپنے دفتر میں برآمد کیاگیا اسلحہ میڈیا کو دیکھانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر اپر اورکزئی علی خیل کڑینہ پہاڑ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھپایاگیا بڑی مقدار میں ایمونیشن برامد کرلئے گئے ڈی ایس پی رحیم کی قیادت میں پولیس پارٹی نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران کڑینہ پہاڑ میں چھپایا گیا تازہ حالت میں ہزاروں لانگ رینج کے ہیوی کارتوس پانچ عدد ہینڈ گرنیڈ  ایک عدد مارٹر گولہ برآمد کرلیا ڈی پی او نے کہاکہ اس سے پہلے بھی انٹی ائیر کرافٹ گن  6عدد مارٹر گولے  17سو کارتوس  اور تین پیکٹ بارود  برامد کئے تھے  یہ اورکزئی پولیس کی ایک ہفتے میں تیسرے بڑی کاروائی ہے جوکہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ یہ لانگ رینج کے ہیوی کارتوس سنائپنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں ہم سڑکوں کے اطراف اور ان علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک کرتے ہیں جہاں سے سنائپنگ ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی کو دہشت گردوں  شرپسندوں سماج دشمن عناصر اور ناجائز اسلحے سے پاک کیاجائیگا ضلع اورکزئی میں سماج دشمن عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ضلع اورکزئی میں امن قائم رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ضلع اورکزئی پولیس ڈی ایس پی رحیم،ڈی ایس پی محبوب خان  ڈی ایس پی سکندر،ڈی ایس پی دسوار علی کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیں اور کہاکہ ائندہ بھی میں اپ لوگوں سے ایسا ہی توقع رکھونگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -