حکومت نے خود آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی،مفتی شہاب الدین 

    حکومت نے خود آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی،مفتی شہاب الدین 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)حکومت نے خود آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم  کے سینکڑوں مقدمے عدالتوں میں زیر سماعت  ہیں جن کے فیصلے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے رو کے گئے ہیں  ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں کیے گئے تو پاکستان میں توہین رسالت کے مجرموں کو خالد فیصل اور ممتاز قادری جیسے غازی سزا دیتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار مفتی شہاب الدین پوپلزئی مولانا عطائالحق درویش  مفتی محمد ندیم نے پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد  مجلس تحفظ ختم نبوت  کییوسی  امیر مولانا سہیل درویش نے کیا تھا اس موقع پر ختم نبوت مردان کے امیر قاری اکرام الحق احمد علی درویش سمیت دیگر علمائے کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے مقررین نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور اسلام کے خلاف چلنے والی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے علماء اور پاکستان کے غیور مسلمان تیار ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے کے تاریخی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والے کانفرنس میں عوام کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے تاکہ حکومت کے ایوان اور ان کے بیرونی آقا جان جائیں کہ پاکستان صرف اسلام اور صرف اسلام کے لیے بنا ہے پاکستانی  مسلمان ہر فورم پر اسلام دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے علما نے ہمیشہ کفار اور ان کے ایجنٹوں کا ہر فورم پر ہر قدم پر مقابلہ کیا ہے پاکستان حکومت کے اعلی عہدوں پر فائز قادیانی اور اور اسلام دشمن عناصر نے پاکستان میں اپنی سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے تاہم یہ کانفرنس تمام ایجنٹوں کا راستہ روکنے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین  اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی خطاب کریں گے۔اس موقع پر مولانا محمد سہیل درویش نے ہر سال بعد میں ایک بڑے ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -