کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے پشتو  ادبی بورڈ کے وفد کی ملاقات

  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے پشتو  ادبی بورڈ کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نماائندہ  پاکستان) مالاکنڈ پشتوادبی یوراڈ کے وفد کا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہر الاسلام شاہ  سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کمشنر کو ادبی ایوارڈ کی کار سے سے اگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے تنظیم کی ادبی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے فعال اور متحرک ادبی ایوارڈ (مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ) کمیٹی کے ارکان پر مشتمل وفد نے جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم کی قیادت میں گزشتہ روز کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تنظیم کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں سے اگاہ کیا۔ وفد میں فضل معبود صائم کے علاوہ ظفر علی ناز، علی محمد شاہد، امان روم اور زاہد شباب رانیزئی شامل تھے۔ وفد نے کمشنر مالاکنڈ کو بتایا کہ گزشتہ 11 سال سے مالاکنڈ ادبی ایوارڈ ہر سال باقادگی سے شعراء ادبا ء کو بہترین کتابوں پر ایوارڈ ز دیتی ہیں۔ علاوہ اذیں پشتو زبان اوار ادب کی خدمت کرنے والے معروف شعرا ادبا اور فنکاروں کو بھی اعزازی شیلڈز اور سرٹفیکیٹس دیتی ہیں۔ کمشنر ظہیر الاسلام نے مالاکنڈ ادبی ایوارڈ کی ادبی خدمات اور کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔  ؎