مردان،رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق
مردان(بیورورپورٹ) مردان رنگ روڈ پر شنکر کے قریب ٹریفک حادثہ شیراز نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، واقعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ شیراز ولد تاج ولی خان رکشہ کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر روڈ پر گر پڑا اور اس دوران پیچھے سے آنے والا موٹرسائیکل اس پر چھڑ دوڑا، جانبحق ہونے والے نوجوان کا تعلق محلہ ٹکر بخشالی سے ہے.