شمالی وزیرستان کے ٹھیکیداروں کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی دھمکی
بنوں (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان کے مقامی ٹھیکیداروں نے غیر مقامی ٹھیکیداروں,زیادہ ٹیکس اور سیاسی مداخلت کے خلاف جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی مطالبات نہ مانے گئے تو نہ ختم ہونے والا دھرنا دیں گے میڈیا کے نمائندوں سے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر حاجی حالق نور وزیر,جنرل سیکرٹری ملک گل ولی خان,نظام موسکی,زکریا،سعود,,قابل شاہ,نذیر خوشحالی,عالم دراز,عبداللہ دین خوشحالی,جہانزیب اسد خیل,جہانزیب طوری خیل,شفیق طوری خیل سین وام,انجینئر اکرام اللہ,عابد مداخیل,جلیل خان وزیر,عامر خان,جہانزیب بوری خیل,داود جان طوری خیل,کنٹریکٹر رضوان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگوکی اس موقع پر چیف آف شمالی وزیرستان ملک نصراللہ خان نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پراپرٹی بارگین کا افتتاح کردیا اُنہوں نے افتتاحی تقریب کے بعد مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے ٹھیکوں میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے سیاسی مداخلت اور غیر مقامی ٹھیکیداروں کی وجہ سے مقامی ٹھیکیداروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے مقامی ٹھیکیدار کو ٹھیکے نہیں مل رہے ہیں اُنہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ ٹیکس, سیاسی مداخلت اور غیر مقامی ٹھیکیداروں کو نہ روکا گیا توہم احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کریں گے مقامی ٹھیکیدار ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلئے سوچتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے ایک طرف ہم اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہمیں اندھیروں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ شمالی وزیرستان کے تمام ٹھیکیدارعلاقے کی ترقی کیلئے متفق ہیں انشاء اللہ سب ٹھیکیدار شمالی وزیرستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔