کراچی سرکلرریلوے منصوبہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ مہیا کریگا، اسد عمر 

کراچی سرکلرریلوے منصوبہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ مہیا کریگا، اسد عمر 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے منصوبے کے تیسرے مرحلے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کہاگیاکہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، ہر مرحلے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا  اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت ریلوے،سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، مختلف مقامات پر انڈر پاسز پر بھی کام کا آغاز جلد متوقع ہے  وفاقی وزیر نے منصوبے کے تیسرے مرحلے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبہ ہے،اسد عمر نے کہاکہ منصوبہ کراچی کے عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرے گا۔اسد عمر نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے سرمایہ کاری کیلئے بھی بہت پرکشش منصوبہ ہو گا،پرائیویٹ سیکٹر کو منصوبے میں شمولیت کیلئے ضروری اقدامات کا فوری آغاز کیا جائے گا،رواں مالی سال میں تیسرے مرحلے پر کام کا آغاز یقینی بنایا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل کی جائیگی۔

اسد عمر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -