مردان،طورو سے چنگ چی  ڈرائیور کی قتل شدہ نعش برآمد

    مردان،طورو سے چنگ چی  ڈرائیور کی قتل شدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تھانہ طورو کی حدود میں موٹروے سروس روڈ کے قریب کھیتیوں سے چنگ چی ڈرائیور کی قتل شدہ لاش برآمد ہوگئی پولیس کے پاس رپورٹ دراج کراتے ہوئے اکوڑہ خٹک کے رہائشی سید اخترعلی شاہ نے بتایاکہ اس کا17سالہ بیٹاسید حضران شاہ چنگ چی رکشہ چلارہاہے گذشتہ روز گھر خود نہیں آئے آج اطلاع ملی کہ اس کی لاش موٹروے کے سروے روڈ کے قریب کھیتوں میں پڑی ہے مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے رکشہ بھی غائب کیاہے پولیس مقدمے کے اندراج کے بعد مصروف تفیش ہوگئی۔