کورونا وائرس سے شہر کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خلیل الرحمان انتقال کرگئے

کورونا وائرس سے شہر کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خلیل الرحمان انتقال کرگئے

  

مردان (بیورورپورٹ) کورونا وائرس سے شہر کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خلیل الرحمان انتقال کرگئے اب تک جان لیوا وباء سے جان بحق افراد کی تعداد63ہوگئی ایم ایم سی اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خلیل الرحمان گذشتہ تین ہفتوں سے زیر علاج تھے اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے جمعرات کی صبح اس کی حالت بگڑگئی جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے سرکاری ذرائع کے مطابق جان لیوا مرض سے اب تک جان بحق افراد کی تعداد63ہوگئی ضلع بھر میں 7186افراد کے ٹسٹ ہوچکے ہیں جن میں 1236پازیٹیو اور5869افراد کے ٹسٹ نیگیٹو موصول ہوچکے ہیں جبکہ 1158افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -