ختم نبوتؐ کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے،جے یو آئی بنوں 

ختم نبوتؐ کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے،جے یو آئی بنوں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی یونین کونسل کوٹی سادات کے جنرل سیکرٹری بلال احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات ستمبر کو پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنائیں  گے جس کی کامیابی کیلئے ہر کونسل کی سطح پر تیاریاں جاری ہیں یہ چھوٹی کانفرنس نہیں بلکہ صوبے کی سطح پر ایک بڑی کانفرنس ہوگی اس ختم نبوت کانفرنس کیلئے بنوں سے ایک بڑا قافلہ جائے گا اس قافلے لاکھوں کارکناں ہوں گے اُنہوں نے کہاکہ قادیانی کافر ہیں جے یو آئی نے ہمیشہ قادیانیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے قادیانی اسلام کے دشمن ہیں حکومت پاکستان کے آئین میں ان کو کافر قرار دیاہے سات ستمبر ختم نبوت کانفرنس میں مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔