شبقدر سے یوم الفتح میں شرکت کیلئے 250گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا 

   شبقدر سے یوم الفتح میں شرکت کیلئے 250گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر سے یوم الفتح میں شرکت کیلئے 250گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔ قافلے کی قیادت تحصیل آمیر مولانا محمد آیاز حقانی کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل شبقدر کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل آمیر مولانا محمد آیاز حقانی نے کی جبکہ عالمی مجلس تحفظ کے عہدیداران مولانا مفتی عبیداللہ انور،ختم نبوت تحصیل شبقدر کے جنرل سیکریٹر ی مفتی طاہر اللہ درویش، مولانا سید شاہ گیلانی، مولانا مفتی منصف، مولانایاسر جان حقانی، میاں اشفاق احمد، انجمن دوکانداران رجسٹرڈ کے صدر سید شبیر احمد باچہ،مولانا نورالہی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 7ستمبر بروز پیر شبقدر سے قافلہ مولانا محمد آیاز حقانی کی قیادت میں دوپہر 1بجہ گرڈ سٹیشن پشاور روڈ سے روانہ ہوگا تمام یوسیز سے کل ملاکر 250گاڑیوں کا قافلہ گرڈسٹیشن کے سامنے جمع ہوگا۔