ضلع مہمند،جرگہ کی کوششوں  سے دو متحارب فریقین میں صلح

  ضلع مہمند،جرگہ کی کوششوں  سے دو متحارب فریقین میں صلح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مہمند(نمائندہ پاکستان)کمالی شاہ بیگ میں جرگے کے کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریقین قیوم خان اور رمضان خان نے پچیس سالہ دشمنی ختم کر کے جرگے کے سامنے بغلگیر ہوکر آیندہ کے لئے بھائیوں جیسا زندگی گزار نے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیم زئی کے مقامی جرگہ ممبران زیر اللہ ولد مشہور خان اور فیروز خان کے مسلسل کوششوں سے سگے چچازاد بھائیوں فریق اول قیوم خان ولد عبدالمیراور فریق دوم رمضان ولد آمیرذادہ سکنہ شاہ بیگ حیدر کلے کے پچیس سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔اور دونوں فریق نے تمام تنازعات ختم کر کے ایک دوسرے کو جانی اور مالی نقصانات معاف کر دی۔فریقین کے راضی نامے کے موقع پر حیدر خان کلے میں ایک بڑی قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔جرگہ میں علاقے کے علمائے کرام،عمائدین اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مولانا ریاض الدین،ملک ہمیش،ملک عظمت خان،صراف شاہ ودیگر عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ممبران کی مسلسل کوششوں سے پچیس سالہ دشمنی کا خاتمہ ایک خوش آئند اور احسن اقدام ہے۔دوفریقین کے درمیان صلح کرنا بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک اسکا بہت بڑا اجر ہے۔ہمارے قومی عمائدین کو چاہئے کہ علاقے میں تنازعات اور دشمنیوں کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دشمنیوں کی بجائے تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہونا ممکن نہیں ہے۔اس موقع پر دونوں فریق جرگے کے سامنے بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو معاف کیا۔اور آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا وعدہ کیا اور گزشتہ دشمنی میں جانی ومالی نقصان پر افسوس اور ندامت کا اظہار کیا۔جرگے کے شرکاء نے فریقین کے آئندہ زندگی میں اتفاق واتحاد کیلئے اجتماعی دعاکی۔