تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس آج سے شروع

   تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس آج سے شروع

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس  آج ناران میں شروع ہوگا۔ کورس کا افتتاح پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر محمد رزاق گل کریں گے۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کرینگے۔

 کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -