گیند چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پرعامر پنالٹی سے بچ گئے

  گیند چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پرعامر پنالٹی سے بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی پیسر محمد عامر گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کا استعمال کرتے دیکھے گئے جس کی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ممانعت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب محمد عامر میچ کا چوتھا اور اپنا پہلا اوور کرنے آئے تو انہیں کئی بار گیند پر لعاب لگاتے دیکھا گیا مگر امپائرز کو اس کا علم نہیں ہو سکا البتہ ان کے اگلے اوور میں امپائرز کو سینی ٹائزر سے گیند صاف کرنا پڑی لیکن انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی پر محمد عامر کیخلاف کوئی پنالٹی نہیں لگائی۔واضح رہے کہ گیند پر لعاب لگانے کا ارتکاب کرنے والے بالر کی ٹیم پر فی اننگز دو مرتبہ وارننگ دی جا سکتی ہے مگر عامر اس غلطی پر امپائر کی وارننگ سے بچ گئے۔