ٹور ڈی فرانس، واٹ وین آرٹ نے 5 واں مرحلہ جیت لیا

  ٹور ڈی فرانس، واٹ وین آرٹ نے 5 واں مرحلہ جیت لیا

  

پیرس (اے پی پی)  بیلجیئم کے سائیکل سوار واٹ وین آرٹ نے سائیکلنگ کے میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ فرانس میں ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پرائیوس سے گیپ تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک فلیٹ تھا اور183 کلو میٹر پر محیط تھا۔

۔ بیلجیئم کے سائیکل سوار واٹ وین آرٹ  نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 21 منٹ اور 22 سیکنڈز میں طے کرکے پانچویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہالینڈ کے  سائیکلسٹ نے ریس کے پانچویں مرحلے میں دوسری جبکہ آئرش سائیکل سوار ثام بینیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی انگلینڈ کے ایڈم یاٹیز نے حاصل کرلی۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے27 جون سے شروع ہونا تھا  تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -