سمرسیٹ کانٹی کا قومی کپتان بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

سمرسیٹ کانٹی کا قومی کپتان بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (آئی این پی)انگلینڈ کی سمر سیٹ کانٹی کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کے لیے اردو میں پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سمر سیٹ کانٹی کرکٹ کلب کے اکانٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ  ہم بابر اعظم کا ایک بار پھر سمرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں۔ ہم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی  کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ بابر اعظم کے سمرسیٹ میں کھیلے جانے والے تمام میچ براہ راست سمرسیٹ کانٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں۔یادرہے کہ بابر اعظم گذشتہ سیزن میں بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے بہت عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا امید ہے کہ اس سیزن میں بھی وہ اپنی عمدہ بیٹنگ سے متاثر کریں گے۔