صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطا بق غازی آباد کے علا قہ میں سے 4مسلح ڈاکو عمر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر6لا کھ 70ہزار روپے ما لیت کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔مانگا منڈی کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے رحمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ65ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔گارڈن ٹاون کے علا قہ میں ڈاکو وقاص کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ10 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکو خاور کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ ساندہ کے علاقہ میں ڈاکو ریاض کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکو انوار کی فیملی کو یر غمال بنا کر1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔ ڈیفنس اے اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں اور جوہر ٹاون۔شفیق آباد اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں 

مزید :

علاقائی -