اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز 

  اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئر لاہور پولیس کے لئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس  جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔  ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی کے تحت کرایہ داروں،نجی ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ میں اندراج میں بہتری آئی ہے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ رواں سال ابتک02لاکھ 05ہزار741کرایہ داروں جبکہ 47788نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کی مدد سے 53اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے جن میں کرایہ داری اندراج کے دوران 49جبکہ نجی ملازمین کے اندراج میں 04 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔کینٹ ڈویژن نے 9156،سٹی 11020، سول لائن ڈویژن نے 4518،اقبال ٹاون 2379،ماڈل ٹاؤن 5782 جبکہ صدر ڈویژن نے14933نجی ملازمین کا اندراج کیا۔

اسی طرح کرایہ داروں کے اندراج کرتے ہوئے کینٹ ڈوی?ن نے45571،سٹی25573، سول لائن ڈوی?ن نے13858،اقبال ٹا¶ن15116،ماڈل ٹا¶ن53052،جبکہ صدر ڈوی?ن نے52571کرایہ داروں کا اندراج کیا۔ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے کہا کہ ہوٹل ا?ئی سوفٹ ویئر بھی لاہور پولیس کیلئے کارا?مد ثابت ہوا ہے۔ہوٹل ا?ئی سوفٹ وئیر کے ذریعے  ابتک 04لاکھ69ہزار169 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ دوران چیکنگ 144 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے گئے۔ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز اشفاق خان نے کہا کہ ایس ایچ اوز شہریوں کی شکایات کی شنوائی کے لئے04 تا 06 بجے شام تھانوں میں لازمی بیٹھیں۔ایس پیزاور ایس ڈی پی اوزایس ایچ اوز کی ڈیلی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کریں۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ مقررہ اوقات میں شہریوں کی داد رسی میں غفلت پر ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی ہو گی۔

مزید :

علاقائی -