ڈاکوؤں نے سرکاری ملازم کے اہلخانہ کو لوٹ لیا،مزاحمت پر تشدد

 ڈاکوؤں نے سرکاری ملازم کے اہلخانہ کو لوٹ لیا،مزاحمت پر تشدد

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کی فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا، مزاحمت پر اہل خانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 61 گ ب مہارانوالہ وی آئی پی کالونی کا رہائشی حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم اصغر ولد عالم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران ڈاکوؤں کا گروہ گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور گھر کی تلاشی کے دوران سیف الماریوں سے 6 تولے طلائی زیورات،2 لاکھ روپے نقدی و دیگر پارچہ جات لوٹ لیے۔

 جبکہ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

 قابل ذکر امر یہ ہے کہ مہارانوالہ میں ڈاکوؤں کے گروہ نے اندھیرنگری مچا رکھی ہے عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ چوکی انچارج ڈنگ ٹپاو پالیسی پر عمل پیرا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج کو معطل کیا جائے سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)سہیل چوہدری، ایس پی ٹاون ناصر باجوہ، اے ایس پی بلال سلہری از خود نوٹس لیکر عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -