نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کیخلاف حکم امتناعی جاری

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کیخلاف حکم امتناعی جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت کے جج محمد یوسف نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیاہے، شہری محمد ارشاد کی جانب سے تمام اقساط ادا کرنے کے باوجود پلاٹ کی بیلٹنگ میں شامل نہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیاگیاہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پوری اقساط دے چکا ہوں، ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ مزید رقم کے لئے بلیک میل کررہی ہے،پلاٹ کی پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود میں قرعہ اندازی میں نام شامل نہیں کیا گیا،  انتظامیہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں غیر قانونی طور پر مزید رقم کا تقاضا کررہی ہے، قرعہ اندازی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کا نام بھی قرعہ اندازی میں شامل کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل جج نے درخواست گزار کا موقف سن کر پلاٹس کی قرعہ اندازی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -