جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت7ستمبر تک ملتوی

    جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت7ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت7ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہداور سید لقمان شاہ کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح ہونا تھی تاہم سرکاری وکیل کی کسی دوسری عدالت میں مصروفیت کے پیش نظر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد پر چار مقدمات میں فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -