ہربنس پورہ، صندوق سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

ہربنس پورہ، صندوق سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ میں صندوق سے خاتون کی لاش برآمد، شبہ طاہر کیا گیا ہے کہ خاتون کوبد اخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے لاش صندوق میں بند کر کے پھینکی گئی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ پر نہر کے کنارے پر پڑے صندوق سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صندوق کھولا تو اس میں سے نامعلوم خاتون کی لاش پڑی تھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو بداخلاقی کے بعد قتل کر کے لاش نہر کے کنارے پھینکی گئی ہے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے صندوق پھینکنے والوں کی شناخت کی کوششیں شروع کر دی پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہیہ

 اس کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -