گارڈن ٹاون پولیس کی کاروائی،2 موٹر سائیکل چور گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گارڈن ٹاون پولیس کی کاروائی دو موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گارڈن ٹاون نا صر حمید نے موٹر سائیکل چوری کے وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان لاہور میں ماسٹر کی کا استعمال کرکے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں دونوں ملزمان کے خلاف 381 اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں