24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 713 ٹریفک حادثات

24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 713 ٹریفک حادثات

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 713 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  430 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات  334 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25 مسافر 329 اور 106 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 178 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 179 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 66 حادثات میں  72 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 53 حادثات میں 55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 769 متاثرین میں 628 مرد اور 141 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 140 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 382 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 247 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 629 موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے، 60کاریں، 24 وین 06 مسافربسیں، 17 ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -