سی سی پی او عمر شیخ سے لاہور پولیس کے افسران کی ملاقات

سی سی پی او عمر شیخ سے لاہور پولیس کے افسران کی ملاقات

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے لاہور پولیس کے افسران سے ملاقات کی، ملاقات میں سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک،تمام افسران، ایس پی سیکیورٹی و ایس پی ڈولفن نے شرکت کی، اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائم کا خاتمہ اور تفتیش کا درست ہونا پہلی ترجیح ہے، سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں،  ڈولفن اور پیرو فورس کے پٹرولنگ سسٹم کو از سرنو تشکیل دی جائے گا، سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ دوسری ترجیح قبضہ مافیا کا خاتمہ ہے۔

، انہوں نے ایس پیز کو سوموار تک اشتہاری قبضہ گروپوں کی لسٹیں اور مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کی پشہ پناہی کرنے والے بھی حوالات میں بند ہونگے، سربراہ لاہور پولیس  نے میٹنگ میں تمام افسران کو واضح پیغام دے دیا، سی سی پی او لاہور کی پتنگ بازی سے اموات پر قابو پانے کا حکم دے دیا، تمام تندی ڈور بنانے والے، مینوفیکچررز اور ہول سیل ڈیلرز(چائنہ سے امپورٹ کرنے والوں) کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔

، ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل پالیسنگ پہلی ترجیح کیونکہ پروفیشنل پالیسنگ ہی کمیونٹی پالیسنگ ہے، شہر میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال کے بارے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کوئی پھول باٹنے کی مہم شروع نہ کرے بلکہ لین اور لائن درست کرنے مہم شروع کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ  بے ہنگم ٹریفک سے شہر لاہور کا حسن ماند پڑتا جارہا ہے،  سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پی انوسٹی گیشنز کو دس بجے تک آفس پہنچنے کا حکم دے دیا، تاکہ سائلین کی روزانہ شنوائی ہوسکے، ڈویعنل ایس پیز آفس پہنچ کر اپنی جی پی ایس لوکیشن بھیجیں، جبکہ الگ سے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا دیا گیا، تمام آپریشنل ایس پیز بھی اپنی جی پی ایس لوکیشن صبح 10 بجے اور شام 4 بجے لوکیشن بھیجیں، فیلڈ میں ہونے کی صورت فیلڈ لوکیشن بھیجی جائے، سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ صرف موثر پروفیشنل پالیسنگ والے آفیسرز اور ایس ایچ اوز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، باقی تمام لاہور سے کنارہ کر جائیں۔

مزید :

علاقائی -