فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 10زخمی 

  فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 10زخمی 

  

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی کھٹیالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد رمضان ہلاک اس کا ساتھی زخمی ہو گیا کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں کار سوار تین افراد زخمی ہو گئے لاہور روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثے کے باعث دو عورتوں سمیت پانچ افراد صدیق، غلام محمد، ارشد وغیرہ زخمی ہو گئے جبکہ شاہدرہ کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -